ابنا: صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج تھران میں تھائی لینڈ کے نئے سفیر کی سفارتی اسناد کی وصولی کی تقریب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ موجودہ بین الاقوامی حالات میں تمام ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے ، اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح پہلے سے زیادہ توسیع پائے گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ ایران و تھائی لینڈ کی دو قوموں کے درمیان قربت ، حکومتوں کے تعلقات کے فروغ کے لئے اچھے مواقع فراہم کرسکتی ہے اور اس سلسلے میں ایسے اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے ملکوں میں رفت وآمد کے مواقع یکساں طور پر فراہم ہوں۔ تھران میں تھائي لینڈ کے نئے سفیر "آڈیسونڈج سوخاسو اسٹیریس" نے بھی اس ملاقات میں اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت "حسن روحانی" کو پیش کرنے کے ضمن میں کہا کہ تھائی لینڈ ایران کے ساتھ اقتصادی ، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کے لئے پرعزم ہے۔
.......
/169